جان ابراہم نے پہلی تنخواہ کتنی وصول کی تھی؟
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جان ابراہم نے فلم انڈسٹری میں قدم جمانے سے قبل بطور نجی کمپنی کے ملازم اپنے پہلے معاوضے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں جان ابراہم نے فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل اپنی جدوجہد کے دور اور مالی مشکلات سے متعلق بات […]
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جان ابراہم نے فلم انڈسٹری میں قدم جمانے سے قبل بطور نجی کمپنی کے ملازم اپنے پہلے معاوضے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں جان ابراہم نے فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل اپنی جدوجہد کے دور اور مالی مشکلات سے متعلق بات کی ہے۔
اداکار نے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل میں نے اپنی ایم بی اے کی ڈگری مکمل کر کے ایک کمپنی میں جاب شروع کی تھی، اس کمپنی کی جانب سے مجھے پہلی تنخواہ 6,500 روپے دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں میں نے بطور میڈیا پلانر ایک اشتہاری ایجنسی کو جوائن کرلیا تھا۔
جان ابراہم کا کہنا تھا کہ میں 1999ء کی بات کررہا ہوں، اُس وقت میرے اخراجات بہت کم تھے، میرے دوپہر کے کھانے میں صرف 2 چپاتیاں اور دال فرائی ہوا کرتی تھی۔
معروف اداکار کا مزید کہنا تھا کہ 1999ء میں میرے دوپہر کے کھانے کی قیمت صرف 6 روپے 25 پیسے ہوا کرتی تھی۔
سید نور نے صائمہ جی کی محبت میں میرا کیرئیر تباہ کردیا: ریشم
مگر پھر قسمت کا ستارہ چمکا اور جان ابراہم نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور معروف اداکاروں کی فہرست میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟