انوشکا شرما کوہلی سے پہلے کس سے محبت کرتی تھیں؟
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جو اب والدین بھی بن چکے ہیں۔ بھارتی اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو بھارتی میڈیا پر گردش کررہا ہے، جس میں وہ ایک بھارتی اداکار کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہی ہیں۔ بھارتی میڈیا […]
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جو اب والدین بھی بن چکے ہیں۔
بھارتی اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو بھارتی میڈیا پر گردش کررہا ہے، جس میں وہ ایک بھارتی اداکار کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے 2010 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی بالی وڈ فلم ’بینڈ باجا بارات‘میں رنویر سنگھ کے ساتھ کام کیا تھا، فلم کے ایک سال بعد بھارتی میزبان سمی گریوال نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ ڈیٹ کیوں نہیں کررہیں؟
بھارتی اداکارہ کا اس کے جواب میں کہنا تھا کہ انہیں رنویر سنگھ پسند ہیں لیکن وہ دونوں بہت مختلف انسان ہیں، جو لوگ ہمیں جانتے ہیں وہ سمجھ سکتے ہیں کہ ہم دونوں مختلف شخصیت کے مالک ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو قتل کرسکتے ہیں، ہمارے درمیان ایک مشکل تعلق قائم ہے، میں سنجیدہ ہوں، میں رنویر کا سر قلم کرسکتی ہوں، اگر ہمارے درمیان کبھی کوئی رشتہ قائم ہوا تو ہم زندگی کو دو مختلف زاویوں سے پرکھیں گے۔
انوشکا کا کہنا تھا کہ میں پوری طرح impractical ہوں اور وہ practical لیکن رنویر مجھے پسند ہے، کیونکہ اس میں کشش ہے۔
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ابھی ایک اداکار کے ساتھ رشتے میں رہنا میرے لیے تھوڑا مشکل ہے، میں رنویر میں کشش محسوس کرتی تھی لیکن بس یہ صرف کشش تھی اور میں نے سوچا، ‘یہ لڑکا اچھا انسان ہے اور یہ بات یہی ختم ہوجائے‘۔
یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنویر سنگھ 2018 میں اداکارہ دپیکا پڈوکون سے شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟