رونے والے کردار کرنے میں مزہ آتا ہے، عائزہ اعوان

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کا کہنا ہے کہ مجھے رونے والے کردار کرنے میں مزہ آتا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ عائزہ اعوان نے شرکت کی اور معصومانہ میچ میں میزبان نجیب الحسنین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔ عائزہ اعوان نے […]

 0  2
رونے والے کردار کرنے میں مزہ آتا ہے، عائزہ اعوان

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کا کہنا ہے کہ مجھے رونے والے کردار کرنے میں مزہ آتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ عائزہ اعوان نے شرکت کی اور معصومانہ میچ میں میزبان نجیب الحسنین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

عائزہ اعوان نے کہا کہ میرا زیادہ تر بجٹ ٹریولنگ پر خرچ ہوتا ہے سب سے مہنگی جگہ یورپ جاچکی ہوں اور تقریباً پورا یورپ گھوم چکی ہوں۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ کو وہی شخص پسند ہے جو صرف آپ کی بات سنے؟ اداکارہ نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے، اختلافات بھی برداشت کرلیتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رونے والے کردار اتنے کرچکی ہوں کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے رونا بہت اچھا آتا ہے اس طرح کے کردار کرنے میں مزہ بھی آرہا ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ نیا ٹیلنٹ سب سے پہلے سیٹ پر آتا ہے اور سب سے آخر میں جاتا ہے؟ عائزہ اعوان نے کہا کہ ایسا ہی ہے اس سلسلے کو تبدیل ہونا چاہیے لیکن آپ جدوجہد کرتے ہیں تو اگر کچھ دن جلدی آنا اور دیر سے جانا پڑے تو کوئی بات نہیں ہے اچھے دن بھی آئیں گے۔

عائزہ اعوان نے کہا کہ مجھ سے کوئی بات نہ کرے تو میں بھی بات نہیں کرتی، ویسے ہی کسی سے زیادہ گفتگو نہیں کرتی ہوں اور پہل میری طرف سے نہیں ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں اگر جان پہچان نہ ہو تو زیادہ مشکل پیش نہیں آتی ہے ٹیلنٹ پر بھی کام مل جاتا ہے۔

واضح رہے کہ عائزہ اعوان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں ’منفی‘ کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں شہزاد شیخ، سونیا حسین ودیگر شامل تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow