الو ارجن کے مداح کی جیل کے سامنے خود سوزی کی کوشش، پھر کیا ہوا؟

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار الو ارجن کے مداح نے چنچل گوڈا جیل کے باہر پہنچ کر ان کی رہائی کا مطالبہ کیا اور پھر خود سوزی کرنے کی کوشش کی۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق الو ارجن کو سندھیا تھیٹر میں ان کی بلاک بسٹر فلم ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے […]

 0  0

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار الو ارجن کے مداح نے چنچل گوڈا جیل کے باہر پہنچ کر ان کی رہائی کا مطالبہ کیا اور پھر خود سوزی کرنے کی کوشش کی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق الو ارجن کو سندھیا تھیٹر میں ان کی بلاک بسٹر فلم ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران خاتون کی ہلاکت پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مداح کو جمعے کی رات جیل کے باہر دیکھا گیا جہاں وہ الو ارجن کی رہائی کا مطالبہ کر رہا تھا۔ اس نے خود پر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی تو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: رشمیکا مندانا نے الو ارجن کی گرفتاری پر خاموشی توڑ دی

الو ارجن کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد ہفتہ کی صبح جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ 4 دسمبر کو تھیٹر میں فلم کے پریمیئر کے دوران خاتون ہلاک اور ان کا بچہ شدید زخمی ہوا تھا جو اب بھی زیرِ علاج ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اداکار کی سکیورٹی ٹیم ان کی گاڑی کا راستہ بنانے کیلیے لوگوں کو دھکیلنے میں ملوث پائی گئی۔ پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی ٹیم صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلیے ضروری اقدامات اٹھانے میں ناکام رہی۔

ساؤتھ انڈین فلم اسٹار نے ضمانت ملنے کے بعد کہا تھا کہ واقعہ حادثاتی تھا، میں پچھلے 20 سالوں سے تھیٹر میں جا رہا ہوں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا۔

’پشپا 2‘ کے اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ میں کوئی ایسی بات نہیں کہنا چاہتا جس سے کیس میں خراب ہو۔ الو ارجن نے خاتون کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ وہ ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow