سامان چوری کرنے کے لیے نوجوان چلتی ٹرین سے لٹک گیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں چلتی ٹرین سے سامان چوری کرنے کے لیے ایک شخص نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک شخص کو چلتی ٹرین کی کھڑکی سے لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ […]

 0  0
سامان چوری کرنے کے لیے نوجوان چلتی ٹرین سے لٹک گیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں چلتی ٹرین سے سامان چوری کرنے کے لیے ایک شخص نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک شخص کو چلتی ٹرین کی کھڑکی سے لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ طور پر چور فرار ہونے کی کوشش میں خطرناک حالت میں پھنس گیا اور اس نے غلطی سے دوسری ٹرین سے چلتی ٹرین میں چھلانگ لگادی۔

انسٹاگرام صارف نے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ زندگی سے پیار نہیں ہے۔

ویڈیو میں مبینہ چور کو ٹرین کی کھڑکی سے لٹکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ ٹرین میں سے سامان اٹھانے کی کوشش کررہا ہے جبکہ مسافر ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص نے دعویٰ کیا کہ یہ شخص ایک گھنٹے سے زیادہ ٹرین کی کھڑکی سے لٹکا رہا۔

چور ٹرین میں رکھی چیزیں اٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بھی اس پر تبصرہ کررہے ہیں، ایک صارف نے تبصرہ کیا، "یہ چور پرو میکس ہے۔” ایک اور صارف نے لکھا، ’’یہ اگلے درجے کا چور ہے بھائی‘‘۔

کئی صارفین نے لکھا کہ لوگ ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں کوئی اس کی مدد نہیں کررہا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow