سردیوں میں گرم دودھ پینا کن لوگوں کیلیے نقصان دہ ہے؟

اکثر لوگ سردیوں میں گرم دودھ اور گرمیوں میں ٹھنڈے دودھ سے لطف اندوز ہو تے ہیں مگر اب ماہرین نے خبردار کردیا ہے۔ کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے معدے کے ماہر ڈاکٹر پلائی ایم مینکم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ تیس سال سے زائد عمر کے افراد میں […]

 0  1
سردیوں میں گرم دودھ پینا کن لوگوں کیلیے نقصان دہ ہے؟

اکثر لوگ سردیوں میں گرم دودھ اور گرمیوں میں ٹھنڈے دودھ سے لطف اندوز ہو تے ہیں مگر اب ماہرین نے خبردار کردیا ہے۔

کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے معدے کے ماہر ڈاکٹر پلائی ایم مینکم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ تیس سال سے زائد عمر کے افراد میں آہستہ آہستہ لیکٹوس انزائم کی کمی شروع ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے ان کا جسم گرم دودھ ہضم کرنے سے قاصر رہتا ہے۔

دودھ میں پروٹین اور کیلشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ یہ وٹامن اے، بی ٹو اور بی 12 سے بھرپور ہوتا ہے، بیشتر افراد رات کو سونے سے پہلے گرم دودھ کا استعمال کرتے ہیں۔

عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ سونے سے پہلے گرم دودھ پینے سے نیند اچھی آتی ہے، مگر کچھ افراد کو دودھ پینے کے فوری بعد کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے، جس میں سب سے عام بدہضمی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ایسا لیکٹوس انٹالرینس کی وجہ سے ہوتا ہے، لیکٹوس عمومی طور پر ڈیری مصنوعات میں پائی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لیکٹوس انزائم ہماری چھوٹی آنت میں پایا جاتا ہے جو دودھ میں موجود لیکٹوس کو چھوٹے چھوٹے مالیکیولز جیسے گلوکوز اور گلیگٹوزمیں توڑنے کا کام سرانجام دیتا ہے تاکہ یہ آسانی سے جذب ہوسکے۔

ڈاکٹر پلائی اپم نے مزید بتایا کہ تیس سال کے بعد ہماری چھوٹی آنت میں لیکٹوس انزائم کی پیداوار میں کمی شروع ہوجاتی ہے، لیکٹاس انزائم کے بغیر دودھ بڑی آنت میں چلا جاتا ہے اور اس میں موجود بیکٹریا کو بدہضمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ڈاکٹر پلائی اپم کا کہنا تھا کہ یہی نہیں سونے سے پہلے دودھ پینا آپ کی انسولین کی سطح کو بڑھاسکتا ہے کیونکہ دودھ میں موجود کاربوہائیڈریٹ باڈی کلاک کو ختم کرتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow