آسٹریلین اوپن: نواک جوکووچ سیمی فائنل میں انجری کے باعث کورٹ چھوڑ گئے

آسٹریلین اوپن میں ناقابل شکست رہنے والے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ سیمی فائنل میں انجری کے باعث کورٹ چھوڑ گئے۔ سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو کوارٹر فائنل میں ٹانگ میں تکلیف ہوئی جب وہ سیمی فائنل کھیلنے اترے تو تکلیف کے باعث گیم مکمل نہ کرسکے اور کورٹ چھوڑ کر چلے گئے۔ نواک کے […]

 0  0
آسٹریلین اوپن: نواک جوکووچ سیمی فائنل میں انجری کے باعث کورٹ چھوڑ گئے

آسٹریلین اوپن میں ناقابل شکست رہنے والے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ سیمی فائنل میں انجری کے باعث کورٹ چھوڑ گئے۔

سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو کوارٹر فائنل میں ٹانگ میں تکلیف ہوئی جب وہ سیمی فائنل کھیلنے اترے تو تکلیف کے باعث گیم مکمل نہ کرسکے اور کورٹ چھوڑ کر چلے گئے۔

نواک کے جانے کے بعد واک اوور ملنے پر الیگزینڈر زیوریو نے فائنل میں انٹری دے دی۔

میچ کے بعد تماشائیوں نے جوکووچ پر جملے کسے جس پر الیگزینڈر زیوریو نے سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ براہ مہربانی جب کوئی کھلاڑی انجرڈ ہوجائے تو اس پر تنقید نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ سب نے ٹکٹ خریدا تھا اور سب میچ دیکھنا چاہتے تھے لیکن جوکووچ نے گزشتہ بیس برسوں میں اس کھیل کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔

جوکووچ نے بدھ کو سائٹ پر پریکٹس نہیں کی پھر جمعرات کو ایک سیشن منسوخ کردیا تھا جبکہ میچ سے کچھ دیر پہلے ہی وارم اپ ہوا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow