محمد عامر کی ’پشپا‘ انداز میں وکٹ کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کی پشپا انداز میں وکٹ کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ فاسٹ بولر محمد عامر آئی ایل ٹی 20 میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں، انہوں نے ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرتے ہوئے گزشتہ میچ میں چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عامر وہ […]

 0  0
محمد عامر کی ’پشپا‘ انداز میں وکٹ کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کی پشپا انداز میں وکٹ کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فاسٹ بولر محمد عامر آئی ایل ٹی 20 میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں، انہوں نے ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرتے ہوئے گزشتہ میچ میں چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

عامر وہ پہلے کھلاڑی نہیں ہیں جنہوں نے الو ارجن کے پشپا انداز میں جشن منایا ہو۔

اس سے قبل آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وانر، سوریا کمار یادیو اور رویندرا جڈیجا بھی اسی انداز میں جشن مناچکے ہیں۔

محمد عامر نے اس حوالے سے کہا کہ گزشتہ ہفتے ’پشپا 2‘ دیکھی جس میں ہیرو نے یہ اسٹائل اپنایا تو میں نے سوچا کہ وکٹ لینے کے بعد اسی انداز میں جشن مناؤں گا۔

دبئی انٹڑنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریرئز کو  10 وکٹوں سے شکست دی۔

ڈیزرت وائپرز کے فخر زمان نے ناقابل شکست 71 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی چار وکٹیں اپنے نام کیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن وہ مختلف ٹی 20 لیگز میں اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow