جسپریت بمراہ کا جوس نکال دیا گیا، ہربھجن سنگھ برہم

بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے بھارتی کرکٹ ٹیم نے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا گنے کی مشین میں ڈال کر جوس نکال دیا۔ بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھارت کے 3-1 سے شرمناک شکست کے بعد وہاں ہاہاکار مچی ہوئی ہے، سابق کرکٹرز، تجزیہ کار اور شائقین اس شرمناک شکست پر […]

 0  1
جسپریت بمراہ کا جوس نکال دیا گیا، ہربھجن سنگھ برہم

بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے بھارتی کرکٹ ٹیم نے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا گنے کی مشین میں ڈال کر جوس نکال دیا۔

بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھارت کے 3-1 سے شرمناک شکست کے بعد وہاں ہاہاکار مچی ہوئی ہے، سابق کرکٹرز، تجزیہ کار اور شائقین اس شرمناک شکست پر آگ بگولا ہوئے بیٹھے ہیں، ایسے میں ہربھجن سنگھ نے جسپریت بمراہ کو بہت زیادہ استعمال کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔

سابق آف اسپنر نے کہا کہ بمراہ کو ایسے استعمال کیا گیا جیسے گنے کا سارا رس نچوڑ لیا گیا ہو، سیریز میں ایسا ہی تھا کہ ٹریوس ہیڈ آئے، مارنس لیبوشین آئے یا اسٹیون اسمتھ بیٹنگ کے لیے آئے جسپریت بمراہ کو بال پکڑا دی جاتی تھی۔

یوٹیوب چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ فاسٹ بولر بمراہ کتنے اوورز بال کرسکتے ہیں، انھیں استعمال کرکرکے اس حالت تک پہنچا دیا گیا۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ آپ نے بمراہ کی کمر توڑ دی، ٹیم مینجمنٹ کو اس بات کا فیصلہ کرنا چاہیے تھا کہ جسپریت کو کتنے اوورز کرنے ہیں، وہ اگر فٹ ہوتے تو بھارت پانچواں ٹیسٹ جیت جاتا۔

خیال رہے کہ جسپریت بمراہ کو بارڈر گواسکر سیریز میں شاندر بولنگ کرنے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا، انھوں نے پانچ ٹیسٹ میچز میں 32 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow