صائم ایوب کیساتھ ڈاکٹرز کے بجائے اظہرمحمود کو کیوں بھیجا گیا؟ سابق کرکٹر برس پڑے

سابق کرکٹر عبدالرؤف نے کہا کہ صائم ایوب کے حوالے سے محسن نقوی کی بات سمجھ نہیں آئی، صائم کے ساتھ اظہر محمود کا کیا کام ہے۔ اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر اور موجودہ کوچ عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ ہیں ان […]

 0  1
صائم ایوب کیساتھ ڈاکٹرز کے بجائے اظہرمحمود کو کیوں بھیجا گیا؟ سابق کرکٹر برس پڑے

سابق کرکٹر عبدالرؤف نے کہا کہ صائم ایوب کے حوالے سے محسن نقوی کی بات سمجھ نہیں آئی، صائم کے ساتھ اظہر محمود کا کیا کام ہے۔

اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر اور موجودہ کوچ عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ ہیں ان کا کیا کام ہے وہ صائم ایوب کے ساتھ جائیں، صائم کے ساتھ کسی ڈاکٹر کو یا میڈیکل پینل کو بھیجیں۔

انھوں نے کہا کہ اظہر محمود کا تعلق انگلینڈ سے ہی ہے تو جب ٹیسٹ میچز ختم ہونگے تو وہ واپس اپنے گھر ہی جائیں گے، آپ کا اپنا میڈیکل پینل کدھر ہے۔

پاکستان کے لیے بدقستمی ہے کہ چیمپئنزٹرافی سے قبل اس وقت پاکستان کا سب سے زیادہ پریمیئم پلیئر ان فٹ ہوا ہے، ٹخنے کی انجری سے صحتیاب ہونے کے لیے 6 سے 7 ہفتے کا وقت چاہیے ہوتا ہے۔

ری ہیبلی ٹیشن کا پروسیس بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، اس سے پہلے شاہین اور نسیم بھی انجرڈ ہوچکے ہیں، ان کا ری ہیبلی ٹیشن پروسس مکمل ہونے سے قبل انھیں ٹیم میں واپس لایا گیا جس سے ان کی پرفارمنس میں فرق پڑا۔

عبدالرؤف نے صائم ایوب کے حوالے سے کہا کہ یہ پاکستان کو ایک آؤٹ اسٹینڈنگ پلیئر ملا تھا، اس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں بہت ہی بہترین پرفارم کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو کافی عرصے بعد ایسا پلیئر ملا ہے جس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں پرفارم کیا، صائم ایوب بدقسمت رہے کہ ان کا پاؤں فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہوگیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow