فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، نوال سعید
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ اداکارہ نوال سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے شادی سے متعلق کہا کہ فی الحال شادی کا کوئی […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے شادی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔
اداکارہ نوال سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے شادی سے متعلق کہا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں، ابھی غیر شادی شدہ زندگی کی آزادی کے مزے لے رہی ہیں اور شادی کا فیصلہ اہلخانہ پر چھوڑ دیا ہے۔
نوال سعید نے کہا کہ جب بھی شادی کریں گی پہلے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔
اداکارہ نے بتایا کہ پیدائش کراچی میں ہوئی، والد کو موسیقی کا شوق تھا لیکن وہ کاروباری شخصیت ہیں، والد کے شوق کی وجہ سے انہوں نے موسیقار کی تربیت لی لیکن وہ معاملات کو برقرار نہ رکھ سکیں۔
نوال سعید نے کہا کہ رومانوی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ناصرف انہیں بلکہ ان کے ساتھی اداکار کو بھی ان سے محبت ہوگئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات شوٹنگ کے دوران ایسا ہوجانا عام بات ہے لیکن مذکورہ معاملے کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور نہ ہی اس کے ساتھ دوبارہ کام کیا۔
نوال سعید نے واضح کیا کہ وہ مذکورہ اداکار کا نام نہیں بتا سکتیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟