کینسر میں مبتلا حنا خان نے ان دیکھی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کی آنکھیں نم کر دیں
ممبئی: کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان نے 2025 سے بہتری کی امید لگاتے ہوئے اپنی ان دیکھی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کی آنکھیں نم کر دیں۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حنا خان چھاتی کے کینسر کے تیسرے اسٹیج میں مبتلا ہیں لیکن وہ مثبت انداز میں حالات […]
ممبئی: کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان نے 2025 سے بہتری کی امید لگاتے ہوئے اپنی ان دیکھی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کی آنکھیں نم کر دیں۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حنا خان چھاتی کے کینسر کے تیسرے اسٹیج میں مبتلا ہیں لیکن وہ مثبت انداز میں حالات کا سامنا کر رہی ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں 2024 کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں جن میں ان کے مشکل سفر کی عکاسی کی گئی اور 2025 کے مہربان سال ہونے کی امید ظاہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر سے نبردآزما حنا خان نے سلمان خان سے ملاقات کے بعد کیا کہا؟
تصاویر شیئر کرتے ہوئے حنا خان نے کیپشن میں لکھا ’الحمدللہ۔ شکرگزار۔ 2025 مہربانی فرمائیں۔ اچھی صحت، اچھی صحت، اچھی صحت، دعا‘۔
پہہلی تصویر میں چاولوں سے دل بنایا گیا ہے جو شاید ان کی خود سے محبت کی نشاندہی کرتا ہے۔ کچھ تصاویر ان کے مشکل وقت میں ان کے پیاروں کی بے پناہ حمایت کو ظاہر کرتی ہیں۔
ایک تصویر میں حنا خان کو اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال اور بچے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دیگر تصاویر ان کے عزم اور طاقت کو ظاہر کرتی ہیں جو جسمانی صحت کو دوبارہ حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔
خوبصورت پس منظر میں لی ی گئی ایک تصویر ان کے پیاروں کے ساتھ یادگار لمحات کا ثبوت ہے۔ ایک تصویر میں اداکارہ کو پچھلے سال فیشن شو میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس پوسٹ میں اسپتال کے عملے کے ساتھ علاج کے دوران کی تصویر اور راکی کے ساتھ وہیل چیئر سیلفی بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ حنا خان نے جولائی 2024 میں اپنے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص کی خبر سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں تک پہنچائی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟