بھارتی ٹیم میں محمد شامی کی واپسی، انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ کا اعلان
بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں فاسٹ بولر محمد شامی کی واپسی ہوئی […]
بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں فاسٹ بولر محمد شامی کی واپسی ہوئی ہے۔
محمد شامی ٹخنے کی انجری کی وجہ سے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سے باہر تھے۔
شامی کو آسٹریلیا میں بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران واپسی کی امید تھی لیکن بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے بالآخر ان کی بحالی کی وجہ سے شامل نہیں کیا تھا۔
فاسٹ بولر نے سید مشتاق علی ٹرافی میں فٹنس ثابت کی اور ٹیم میں جگہ بنائی۔
سوریا کمار یادیو ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اکشڑ پٹیل کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 22 جنوری کو کولکتہ سے ہوگا جبکہ دیگر میچز چنئی، راجکوٹ، پونے اور ممبئی میں شیڈول ہیں۔
ٹی 20 سیریزکے بعد بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
بھارت کا اسکواڈ
سوریا کمار یادیو کپتان ہیں، سنجو سیمسن، ابھیشک ورما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، رنکو سنگھ، نتیش ریڈی، اکشر پٹیل، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، محمد شامی، ورون چکرورتی، روی بشنوئی، واشنگٹن سندر اور درھو جوریل شامل ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟