فیصل قریشی اور ثنا فیصل کی دلچسپ ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوبز اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے مضحکہ خیز ریل شیئر کی جس میں ثنا فیصل شعر سنا رہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ شعر سناتی ہیں اور فیصل قریشی سر […]

 0  0
فیصل قریشی اور ثنا فیصل کی دلچسپ ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوبز اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے مضحکہ خیز ریل شیئر کی جس میں ثنا فیصل شعر سنا رہی ہیں۔

ویڈیو میں وہ شعر سناتی ہیں اور فیصل قریشی سر جھکائے سن رہے ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ عرض کیا ہے، وقت ایسے نہ دیجئے کہ بھیک لگے، باقی جو آپ کو ٹھیک لگے۔

ثنا فیصل نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اس سے قبل بھی ثنا فیصل نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مشہور اداکار فیصل قریشی نے 2010 میں ثنا سے تیسری شادی کی، جوڑے کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹی کا نام آیت اور ایک بیٹا فرمان ہے۔

’لوگ کیا کہیں گے‘ اداکار کی پہلی شادی سے ایک بڑی بیٹی ہنیش بھی ہے اور وہ اپنی والدہ اور تجربہ کار اداکار افشاں قریشی کے ساتھ رہتی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow