جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ میں وائٹ واش پر کپتان شان مسعود نے کیا جواز پیش کیا؟
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش پر قومی کپتان شان مسعود نے جواز پیش کرتے ہوئے غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ریڈ بال ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ سنچورین میں اچھا کھیلے مگر اہم موقعوں پر غلطیاں ہوئیں، دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ […]
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش پر قومی کپتان شان مسعود نے جواز پیش کرتے ہوئے غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ریڈ بال ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ سنچورین میں اچھا کھیلے مگر اہم موقعوں پر غلطیاں ہوئیں، دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ہمارے خلاف بہت زیادہ رنز بنادیے تھے۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ اپنی پہلی اننگز میں 194 رنز بنا سکے جو اس پچ پر ناکافی تھے، ٹیم نے دوسری اننگز میں اچھا کم بیک کیا۔
جنوبی افریقا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا
شان مسعود کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کیخلاف سب سے بڑا اسکور بنایا، صائم کی غیرموجودگی میں بابراعظم نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ نے ون ڈے میں وائٹ واش کا بدلہ لیتے ہوئے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی اور 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 8ویں اوور میں ہی حاصل کرتے ہوئے گرین شرٹس کو وائٹ واش کیا۔
پروٹیز کی جانب سے ڈیوڈ بیڈنگھم 44 اور ایڈن مارکرم 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کو جنوبی افریقی سرزمین پر لگاتار 9ویں ٹیسٹ میں شکست ہوئی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟