کیا امیشا پٹیل عمران عباس سے شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عمران عباس سے شادی کی خبروں پر لب کشائی کر دی۔ امیشا پٹیل نے اپنے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز 2000 مین ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے کیا جبکہ اگلے ہی سال 2001 میں ’گدر: […]
ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عمران عباس سے شادی کی خبروں پر لب کشائی کر دی۔
امیشا پٹیل نے اپنے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز 2000 مین ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے کیا جبکہ اگلے ہی سال 2001 میں ’گدر: ایک پریم کتھا‘ کے نام سے ایک اور ہٹ فلم دی۔ اگرچہ ان کے کیریئر کا آغاز شاندار تھا لیکن بعد میں انہوں نے فلاپ فلمیں دیں۔
49 سالہ امیشا پٹیل اب تک غیر شادی شدہ ہیں لیکن حال ہی میں وہ پاکستانی اداکار عمران عباس کے ساتھ مبینہ تعلقات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران عباس اور امیشا پٹیل کی ویڈیو وائرل
چند روز قبل امیشا پٹیل کی عمران عباس کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئیں جس سے ان کی ممکنہ شادی کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک یوٹیوب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی کی افواہیں پچھلے دو تین سالوں سے چل رہی ہیں لیکن کیا کوئی شادی ہوئی؟ میری ان سے ملاقات بیرون ملک تقریبات میں ہوتی ہے، ہم بس اچھے دوست ہیں اور مزید کچھ نہیں۔
امیشا پٹیل نے مزید کہا کہ لوگوں کو صرف گپ شپ کا موقع چاہیے ہوتا ہے، اگر دو اچھے لوگوں کو ایک ساتھ دیکھ لیا تو افواہیں شروع ہو جاتی ہیں، وہ سنگل ہیں اور میں بھی غیر شادی شدہ ہوں۔
عمران عباس پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں۔ انہوں نے 2003 میں اداکاری کا آغاز کیا اور بعد میں متعدد سیریلز میں نظر آئے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟