شمعون عباسی نے سیف علی خان پر ہونے والے حملے پر سوال اٹھا دیا
پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے پر سوال اٹھا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اداکار شمعون عباسی نے پوسٹ شیئر کی اور سیف علی خان پر ہونے والے حملے پر شبے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ عام طور پر […]
پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے پر سوال اٹھا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اداکار شمعون عباسی نے پوسٹ شیئر کی اور سیف علی خان پر ہونے والے حملے پر شبے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ عام طور پر میں بالی ووڈ کی خبروں پر توجہ نہیں دیتا لیکن یہ سیف علی خان کے کیس کی کہانی بے حد عجیب اور اعصاب شکن ہے، پہلا بیان اگلے بیان سے بالکل میل نہیں کھاتا۔
شمعون عباسی نے کہا کہ اب سیف علی خان جن کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب زخم آیا تھا، لییلاوتی اسپتال سے پانچ دن کے بعد ایسے باہر نکل آئے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو؟‘
اداکار کی پوسٹ وائرل ہوئی تو انہوں نے نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس پر وضاحت دی اور لکھا کہ جس طرح سے بھارتی اہلکار و اہلخانہ تفصیلات بتانے سے انکار کررہے ہیں۔
شمعون عباسی نے لکھا کہ ’یہ ان لوگوں کے لیے بے عزتی کا باعث ہے جو کئی دہائیوں سے انہیں پسند کرتے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ بھارتی حکومت اس معاملے میں مکمل اندھیرے میں ہے۔‘
واضح رہے کہ سیف علی خان پر چند روز قبل ان کے گھر پر ایک شخص نے چاقو کے وار کیے تھے جس کے نتیجے میں انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم انہیں صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
سیف علی خان نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ تیمور کی رونے کی آواز سن کر وہ کمرے میں داخل ہوئے تھے اور حملہ آور وہیں موجود تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟