وزن میں کمی کیلئے یہ طریقہ انتہائی کارآمد ہے

کچھ لوگ وزن کم کرنے کے لیے کھانا ترک کردیتے ہیں حالانکہ انہیں کھانے کو ترک کرنے کے لیے مینیو میں تبدیلی سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ وقفے وقفے سے اتنا وزن کم کرنا جتنا آپ برقرار رکھ سکیں، آہستہ آہستہ اپنی عادات زندگی میں تبدیلی لے کر آئیں تاکہ اپنائی […]

 0  2

کچھ لوگ وزن کم کرنے کے لیے کھانا ترک کردیتے ہیں حالانکہ انہیں کھانے کو ترک کرنے کے لیے مینیو میں تبدیلی سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

وقفے وقفے سے اتنا وزن کم کرنا جتنا آپ برقرار رکھ سکیں، آہستہ آہستہ اپنی عادات زندگی میں تبدیلی لے کر آئیں تاکہ اپنائی جانے والی عادات آپ کی زندگی کا پختہ حصہ بن سکیں۔

اضافی وزن کم کرنا اس لیے ضروری ہوتا ہے کیونکہ یہ دل کی بیماری، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسی دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا میں صحت سے متعلق شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق معمولی تبدیلیوں سے جسمانی وزن کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور صحت کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ زیر نظر مضمون میں کچھ تجاویز پیش کی گئی ہیں جس پر عمل کرکے آپ بہترین رزلٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی

پانی پینا میٹابولزم کو بڑھا سکتا ہے، بھوک کو کم کر سکتا ہے اور آپ کو پیٹ بھرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔ دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی پیئں۔

فائبر کی مقدار میں اضافہ

فائبر خون میں شکر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور زیادہ کھانے کی عادت کو کم کرتا ہے۔ ہر کھانے میں زیادہ فائبر والی غذائیں جیسے پھل، سبزیاں اور اناج شامل کرنے پر غور کریں۔

ہر کھانے کے ساتھ پروٹینز لیں

پروٹینز بھوک کو کم کرتے ہیں اور وزن میں کمی کے دوران پٹھوں کو مضبوط رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ہر کھانے میں چکن، مچھلی، بینز یا گریک یوگرٹ شامل کر سکتے ہیں۔

نیند پوری کریں

کم نیند کی وجہ سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے جس سے غیرصحت بخش کھانے کی خواہش ہوتی ہے۔ 9 سے سات گھنٹے کی معیاری نیند لیں۔ نیند کا باقاعدہ شیڈول بنائیں اور سونے کے وقت کے لیے آرام دہ معمول بنائیں۔

کھانے کا مناسب پورشن لیں

وزن کم کرنے کے لیے کھانے کو وقت پر اور پورشن میں لیں، جس سے کافی حد تک وزن پر کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔

 مشروبات اور سنیکس سے پرہیز 

میٹھے مشروبات اور سنیکس میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں جو وزن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔ میٹھے مشروبات کی جگہ پانی، ہربل چائے یا بلیک کافی لیں۔ مٹھائیوں اور پروسیسڈ سنیکس کی بجائے پھل، گری دار میوے، یا دہی جیسی صحت بخش چیزوں کا انتخاب کریں۔

دن بھر متحرک رہیں

اپنے روزمرہ کے معمولات میں جسمانی سرگرمیاں شامل کریں، جیسے سیڑھیاں چڑھنا، وقفے کے دوران چہل قدمی کرنا، یا مختصر ورزش کے سیشن کرنا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow