بے بس جانور کی زندگی بچانے والے شخص نے لوگوں کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل
کشتی پر سوار ایک شخص نے سمندری کچھوے کی جان بچالی جس کی گردن مچھلی پکڑنے والے پلاسٹک کے جال میں بری طرح پھنس گئی تھی اور وہ کسی وقت بھی مر سکتا تھا۔ تیونس کے ایک ماہی گیر مشہار جوئی علاء نے اپنی انسٹاگرام پر زیر آب شکار کی سرگرمیوں کے دوران پیش آنے […]
کشتی پر سوار ایک شخص نے سمندری کچھوے کی جان بچالی جس کی گردن مچھلی پکڑنے والے پلاسٹک کے جال میں بری طرح پھنس گئی تھی اور وہ کسی وقت بھی مر سکتا تھا۔
تیونس کے ایک ماہی گیر مشہار جوئی علاء نے اپنی انسٹاگرام پر زیر آب شکار کی سرگرمیوں کے دوران پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو دیکھ کر مشہار جوئی علاء کا شکریہ بھی ادا کیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علاء نے جال میں گردن سے پھنسے کچھوے کو سمندر میں تڑپتے ہوئے دیکھا اور اس کو بچانے کیلئے قریب پہنچ گیا۔
Death by plastic
Thank you @mecherguiala for saving this precious turtle #stopplasticpollution pic.twitter.com/j77kxSCbHz
— Supriya Sahu IAS (@supriyasahuias) August 16, 2024
علاء نے کچھوے کو پانی سے باہر نکالا جو پلاسٹک کے جال میں پھنسا ہوا تھا اس نے کچھوے کو کشتی پر رکھ کر چاقو کی مدد سے انتہائی احتیاط کے ساتھ جال اس کی گردن سے الگ کر دیا۔
کچھوے کی ٹانگوں کے گرد بھی جال کی رسیاں پھنسی ہوئی تھیں جنہیں علاء نے آہستہ سے ہٹایا اور پھر کچھوے کو سمندر میں چھوڑ دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے جہاں کچھوے کو بچانے پر مشہار جوئی علاء کی تعریف کی وہیں لوگوں نے ماحول پر پلاسٹک کی آلودگی کے مضر اثرات پر بھی بات کی۔
پلاسٹک کی آلودگی آبی ذخائر اور ماحول پر سنگین اثرات مرتب کرتی ہے، دریاؤں، جھیلوں اور سمندروں میں پھینکا جانے والا پلاسٹک مائیکرو پلاسٹک میں بدل جاتا ہے جسے آبی حیاتیات بشمول پلاکٹن، مچھلی اور سمندری جانور کھاتے ہیں اور موت کا شکار ہو سکتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟