مردہ خاتون نے زندہ ہوکر بہن کو ڈانٹنا شروع کردیا
قاہرہ : مصر میں ایک ضعیف خاتون جنہیں مردہ سمجھ کر تدفین کی تیاری کی جارہی تھی کہ اچانک زندہ ہوگئیں، اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہ حیرت انگیز واقعہ مصر کے جنوبی صوبے بنی سویف میں پیش آیا جہاں ایک بزرگ خاتون موت کے اعلان کے بعد دوبارہ زندہ ہو گئیں۔ […]
قاہرہ : مصر میں ایک ضعیف خاتون جنہیں مردہ سمجھ کر تدفین کی تیاری کی جارہی تھی کہ اچانک زندہ ہوگئیں، اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
یہ حیرت انگیز واقعہ مصر کے جنوبی صوبے بنی سویف میں پیش آیا جہاں ایک بزرگ خاتون موت کے اعلان کے بعد دوبارہ زندہ ہو گئیں۔
خاتون کے اہل خانہ نے عزیز و اقارب کو نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے اطلاع پہنچائی جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد خاتون کی آخری رسومات کیلئے موجود تھی۔
نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد میں جنازے کا انتظار کرتی رہی لیکن لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کافی دیر گزرنے کے باوجود ابھی تک میت کو گھر سے نہیں لایا گیا۔
انتظار کرنے والے افراد نے جب معاملے کی چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون اپنے گھر میں زندہ ہے جہاں وہ کومے سے باہر آگئی تھیں۔
بزرگ خاتون نے ہوش میں آنے کے بعد اپنی چھوٹی بہن کو ڈانٹنا شروع کردیا جس نے اس کے مرنے کی خبر پھیلائی، خاتون کو زندہ دیکھ کر جنازے میں شرکت کے لیے آنے والی خواتین کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے۔
مصری میڈیا رپورٹ کے مطابق بنی سویف کے علاقے الغمراوی میں رہنے والی بوڑھی خاتون ذیابیطس کی وجہ سے کومے میں چلی گئی تھی۔
اس پر خاتون کی بہن نے اسے مردہ سمجھ لیا اور لوگوں کو خبر دے دی۔ اہل محلہ نے خاتون کے گھر والوں پر تنقید کی کہ انہوں نے وفات کی خبر پھیلانے سے پہلے کسی ڈاکٹر سے معائنہ کیوں نہیں کروایا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟