دبئی : سمندر میں محل نما گھر تیار
دبئی : متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں سمندر میں محل نما گھر تعمیر کیے جارہے ہیں، یہ پرآسائش گھر فروخت اور کرایہ دونوں کیلئے دستیاب ہوں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادار ے کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں اب تیرنے والے ولاز سیاحوں کو خلیج عرب کی سیر کرائیں گے، دو بیڈ […]
دبئی : متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں سمندر میں محل نما گھر تعمیر کیے جارہے ہیں، یہ پرآسائش گھر فروخت اور کرایہ دونوں کیلئے دستیاب ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادار ے کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں اب تیرنے والے ولاز سیاحوں کو خلیج عرب کی سیر کرائیں گے، دو بیڈ روم ولا 2 ارب اور چار بیڈ روم ولا 3 ارب پاکستانی روپے سے زائد میں خریدے جا سکیں گے، یہ فروخت اور کرایہ دونوں کیلئے دستیاب ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق ان تیرتے ولاز کی تعمیر ہاؤس بوٹس سے مشابہ ہے، اس منصوبے کے لیے 48آبی جہازوں کو دوبارہ تیار کیا جا رہا ہے، یہ ولاز مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں تیار کیے جائیں گے۔
29ملین درہم میں دو بیڈ روم والا ولا آئے گا، تین بیڈ روم پر مشتمل ولا کی قیمت 32 ملین درہم اور چار بیڈ روم والے ولا کی قیمت 46 ملین درہم ہوگی، کل اڑتالیس ولاز میں سے آٹھ اس وقت تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جو دبئی پام مرینا میں لنگر انداز ہیں۔
معروف تعمیراتی کمپنی کلینڈینسٹ گروپ نے اس طرح کے پُرآسائش 42 ولاز تیار کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں سے 4 تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، یہ تیرتے ولاز 3 منزلہ ہوں گے، جن میں سے پہلی منزل ماسٹر بیڈ روم پانی کے نیچے اور دو پانی کے اوپر ہوں گی۔
زندگی کی تمام تر سہولیات سے مزین گھروں کو ایک کشتی کی طرح آسانی کے ساتھ سمندر میں کہیں بھی لے جایا جا سکے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟