موسم برسات میں جِلد کی بیماریوں سے کیسے بچا جائے؟
اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ بارش کے دنوں میں جلد کے امراض تیزی سے پھیلتے ہیں جس کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، ان بیماریوں میں فنگل انفیکشن زیادہ عام ہے۔ بہت سے لوگوں کی حساس جلد موسم کی تبدیلی کا بہت جلدی اثر لیتی ہے، جس کے سبب بارش میں بھیگنے کے بعد […]
اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ بارش کے دنوں میں جلد کے امراض تیزی سے پھیلتے ہیں جس کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، ان بیماریوں میں فنگل انفیکشن زیادہ عام ہے۔
بہت سے لوگوں کی حساس جلد موسم کی تبدیلی کا بہت جلدی اثر لیتی ہے، جس کے سبب بارش میں بھیگنے کے بعد الرجی، کھال کی اوپری تہہ کا اترنا یا انگلیوں کے درمیان خارش کی شکایات زیادہ سامنے آتی ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین امراض جلد کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم میں جلد کی بیماریوں کے بارے میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
یہ موسم خاص طور پر فنگس یا الرجی کے شکار لوگوں کے لیے مزید مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ اس موسم میں ماحول میں نمی کی زیادتی اور جسم میں پسینہ آنے کی وجہ سے جلد کی کئی اقسام کے امراض کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
موسم برسات میں جراثیم کی تیزی سے نشوونما اور جلد کے انفیکشن کا خطرہ عام دنوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے، اس کی وجہ جسمانی صفائی نہ ہونا، زیادہ دیر تک پرہجوم مقامات پر رہنا، زیادہ پسینہ آنا، نیم گیلے کپڑے پہننے اور نمی کی وجہ سے مختلف امراض لاحق ہوتے ہیں۔
اس صورتحال سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ روزانہ نہائیں، صاف اور خشک کپڑے پہنیں، اور جسم کے پسینے والی جگہوں کو صاف کریں۔ رومال یا تولیہ سے پونچھ کر جسم کو خشک رکھنے سے ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
بارش کے موسم میں تیل سے سر کی زیادہ مالش نہیں کرنی چاہیے، ایسا کرنے سے بال ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تاہم بالوں کے گرنے کی کچھ اور وجوہات بھی ہو سکتی ہیں جنہیں بروقت چیک کرالینا چاہیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟