خون کے کینسر کے لیے فائزر کی دوا کا ٹرائل کامیاب

خون کے ایک کینسر کے لیے فائزر کی تیار کردہ دوا آخری مرحلے کے ٹرائل میں کامیاب ہو گئی۔ دوا ساز کمپنی فائزر نے منگل کو کہا ہے کہ اس کی تیار کردہ دوا ایڈسیٹرس (Adcetris) جو کہ ایک مرکب علاج ہے، کا ٹرائل کامیاب ہو گیا ہے۔ فائزر کے مطابق خون کے کینسر کی […]

 0  5
خون کے کینسر کے لیے فائزر کی دوا کا ٹرائل کامیاب

خون کے ایک کینسر کے لیے فائزر کی تیار کردہ دوا آخری مرحلے کے ٹرائل میں کامیاب ہو گئی۔

دوا ساز کمپنی فائزر نے منگل کو کہا ہے کہ اس کی تیار کردہ دوا ایڈسیٹرس (Adcetris) جو کہ ایک مرکب علاج ہے، کا ٹرائل کامیاب ہو گیا ہے۔

فائزر کے مطابق خون کے کینسر کی ایک قسم کے مریضوں میں زندگی کے امکان کو بڑھانے کے لیے اس کی تیار کردہ دوا ایڈسیٹرس کے آخری مرحلے کے مطالعے کے نتائج توقع کے مطابق نکل آئے ہیں۔

ایکیلیون تھری نامی ٹرائل میں فائزر کی دوا ’’ایڈسیٹرس‘‘ محفوظ اور قابل برداشت ثابت ہو گئی، اس سے قبل بھی کلینیکل ٹرائلز میں اس دوا کے ذریعے سخت جان لمفوما کینسر کے ان مریضوں کا علاج کیا گیا تھا جن میں یہ کینسر دوبارہ آیا، اور اس کے نتائج بھی محفوظ اور قابل برداشت ثابت ہوئے۔

تیسرے فیز کی اسٹڈی میں لمفوما کی ایک قسم کے علاج میں مذکورہ دوا کو کافی حد تک مفید پایا گیا ہے، فائزر کے چیف ڈیولپمنٹ آفیسر روجر ڈینسی نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے مستحکم نتائج کو دیکھتے ہوئے ہم خاصے پرجوش ہیں کہ ایڈسیٹرس دوا ان مریضوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگی جن میں کینسر بار بار آتا ہے اور نہایت سرکش ثابت ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دوا کے ٹرائلز کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں، کیوں کہ اس میں ان مریضوں کا جائزہ لیا گیا ہے جن کا پہلے بھی بہت علاج کیا جا چکا تھا، وہ مریض بھی شامل تھے جنھوں نے پہلے CAR-T تھراپی بھی حاصل کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow