ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل، پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈین چیمپئنز،آسٹریلیا چیمپئنز کو 86 رنز سے ہراکر فائنل میں پہنچ گئی۔ انڈیا چیمپئنز نے نارتھیمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پہلے بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 254 رنز بنائے۔ روبن اُتھپپا، یوراج سنگھ، عرفان […]

 0  2
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا  فائنل، پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈین چیمپئنز،آسٹریلیا چیمپئنز کو 86 رنز سے ہراکر فائنل میں پہنچ گئی۔

انڈیا چیمپئنز نے نارتھیمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پہلے بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 254 رنز بنائے۔

روبن اُتھپپا، یوراج سنگھ، عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان نے نصف سنچریاں اسکور کیں، آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے پیٹر سڈل نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آسٹریلیا چیمپئنز کی 255 رنز کے ہدف کے جواب میں پاور پلے میں ہی تین وکٹیں گر گئیں جس کے بعد ٹیم پٹری پر واپس نہیں آسکی۔ آسٹریلیا چیمپئنز مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بناسکی۔

اس طرح انڈیا چیمپئنز نے میچ میں 86رنز سے فتح حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

پاکستان چیمپئنز ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان چیمپئنز نے اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow