گوگل کے سابق سی ای او کے گھر کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دیگی!
سابق سی ای او گوگل نے اپنی شاندار حویلی کو فروخت کے لیے پیش کردیا ہے تاہم اس کی ہوشربا قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ ایرک شمٹ اور ان کی اہلیہ وینڈی نے اپنی پُرتعیش حویلی کو فروخت کرنے کے لیے ساڑھے 24 ملین ڈالرز کا مطالبہ کیا ہے جوکہ پاکستانی کرنسی […]
سابق سی ای او گوگل نے اپنی شاندار حویلی کو فروخت کے لیے پیش کردیا ہے تاہم اس کی ہوشربا قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
ایرک شمٹ اور ان کی اہلیہ وینڈی نے اپنی پُرتعیش حویلی کو فروخت کرنے کے لیے ساڑھے 24 ملین ڈالرز کا مطالبہ کیا ہے جوکہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 6 ارب 80 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ ایرک نے 1969 میں بنایا گیا یہ گھر 1990 میں 2 ملین ڈالرز میں خریدا تھا۔
کئی دہائیوں سے اس منفرد حویلی میں رہائش پذیر ارب پتی 69 سالہ ایرک شمٹ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت اس وقت تقریباً 23.9 ارب ڈالرز کے قریب بتائی جاتی ہے۔
وہ بات جو اس حویلی کو خاص بناتی ہے وہ اس میں موجود ایک آؤٹ ڈور فائر پلیس، ایمپیتھیٹر، سوئمنگ پول اور ایک مصنوعی آبشار ہے۔
شاندار گھر میں قدرتی روشنی کی رسائی کا پورا خیال رکھا گیا ہے، 5 بیڈ رومز پر مشتمل 5,265 مربع فٹ پر پھیلی اس حویلی میں 8 باتھ رومز، لیونگ رومز، فیملی رومز ہیں،
تین ایکڑ پر پھیلا گراؤنڈز بھی اس حویلی کا حصہ ہے۔ لکڑی کے شیلف اور سیاہ و سفید فرشی ٹائلوں سے مزین ایک گرین ہاؤس بھی یہاں موجود ہے جہاں کئی قسم کے پودے سجائے گئے ہیں۔
یورپی اسٹائل میں ڈیزائن کی گئی حویلی میں گہرے رنک کی لکڑی سے بنا فرنیچر اور فرش بھی اس کی جاذبیت کو بڑھاتا ہے۔
واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں یہ ٹیکنالوجی کے دنیا کے نامور شخص ایرک شمٹ کی واحد پراپرٹی نہیں ہے یہاں ان کی اور بھی جائیدادیں ہیں جبکہ وہ نیو یارک میں بھی پراپرٹی کے مالک ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟