آدھے تربوز کو ترو تازہ رکھنے کا آسان طریقہ

تربوز وہ پھل ہے جس کے سرخ رنگ کو دیکھتے ہی فرحت کا احساس ہوتا ہے۔ سرخ رنگ کے پھل کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اسے کھانے سے متعدد امراض سے تحفظ ملتا ہے۔ تربوز میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں غذائی اجزا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ تربوز […]

 0  5
آدھے تربوز کو ترو تازہ رکھنے کا آسان طریقہ

تربوز وہ پھل ہے جس کے سرخ رنگ کو دیکھتے ہی فرحت کا احساس ہوتا ہے۔

سرخ رنگ کے پھل کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اسے کھانے سے متعدد امراض سے تحفظ ملتا ہے۔ تربوز میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں غذائی اجزا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

تربوز جتنا زیادہ پکا ہوا ہوگا صحت کے لیے اتنا زیادہ مفید ہوگا۔

لیکن ہم تربوز ایک ساتھ تو پورا نہیں کھاتے ہیں آدھا کاٹ کر اسے فریج میں رکھ دیتے ہیں اور جب اگلے دن کھانا تو اسے فریج سے نکالتے ہیں لیکن اس کی تازگی برقرار نہیں رہتی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ سعدیہ فیصل نے بتایا کہ اگر ہم تربوز کو آدھا کاٹ کر فریج میں رکھ رہے ہیں تو اس سے پہلے چھلے ہوئے لہسن کے دو ٹکڑے اس کے اوپر رکھ کر فوائل پیپر لگادیں یہ تروہ تازہ رہے گا۔

میزبان نے پوچھا کہ پھر اس میں لہسن کی مہک آجائے گی اداکارہ نے کہا کہ لہسن کی مہک نہیں آتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow