ویڈیو : کسان نے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی ہیرا دریافت کرلیا
بھارت میں ایک کسان کو کان کی کھدائی کے دوران ہزاروں ڈالر مالیت کا ہیرا مل گیا، اس کا کہنا ہے کہ اس رقم سے کاشتکاری کا سامان خریدوں گا۔ لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی ہیرا ہاتھ آنے کے بعد کسان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ کان میں کھدائی کے دوران چمکتی ہوئی چیز […]
بھارت میں ایک کسان کو کان کی کھدائی کے دوران ہزاروں ڈالر مالیت کا ہیرا مل گیا، اس کا کہنا ہے کہ اس رقم سے کاشتکاری کا سامان خریدوں گا۔
لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی ہیرا ہاتھ آنے کے بعد کسان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ کان میں کھدائی کے دوران چمکتی ہوئی چیز ہیرا نکلی تو اس نے مستقبل کی پلاننگ بھی شروع کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلیپ مستری اور اس کے تین دوست کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے اپنی ملازمتوں سے فارغ کردیے گئے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے کان کنی کا پیشہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے انہوں نے ایک کان کو لیز پر لینے کا فیصلہ کیا۔
گزشتہ دنوں کھدائی کے دوران انہیں ایک چمکتا ہوا ہیرا دکھائی دیا جس کو دیکھ کر ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی کیونکہ ان کے اچھے دن آگئے تھے، ہیرے کا وزن 16.10کیرٹ ہے۔
مذکورہ ہیرے کے حوالے سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سرکاری نیلامی میں اس کی قیمت تقریباً 80 ہزار ڈالر ( بھارتی کرنسی میں 67 لاکھ روپے سے بھی زائد ) لگے گی۔
اس حوالے سے متعلقہ سرکاری محکمے کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ ایک اعلیٰ معیار کا ہیرا ہے اور تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد اسے نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔’
ساڑھے 12فیصد ٹیکس کٹوتی کے بعد اس کے مالک کو ہیرے کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم دے دی جائے گی، دلیپ نے کہا کہ یہ رقم اس کے اور اس کے تین دوستوں میں برابر تقسیم کی جائے گی۔
اس نے کہا کہ میں اپنے خاندان کی مدد کے علاوہ کاشت کاری جاری رکھنے کے لیے تمام ضروری سامان خریدوں گا اور ساتھ مزید ہیروں کی تلاش کے لیے کان کی کھدائی جاری رکھوں گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں بھارت کے ایک مقامی کان کن نے بھی کان کی کھدائی کے دوران 19.22کیرٹ کا ایک خوبصورت اور قیمتی ہیرا دریافت کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟