ویڈیو: بھارتی وزیر کے پرسنل سیکریٹری کے گھر سے 25 کروڑ کی نقدی برآمد
بھارت میں وزیر کے پرسنل سیکریٹری کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد کرلیے گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ کے دیہی ترقی کے وزیر کے پرسنل سیکریٹری کے گھر سے 25 کروڑ کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے محکمہ دیہی ترقی میں بدعنوانی کے حوالے سے مختلف مقامات پر کارروائی کی، چھاپوں […]
بھارت میں وزیر کے پرسنل سیکریٹری کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد کرلیے گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ کے دیہی ترقی کے وزیر کے پرسنل سیکریٹری کے گھر سے 25 کروڑ کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے محکمہ دیہی ترقی میں بدعنوانی کے حوالے سے مختلف مقامات پر کارروائی کی، چھاپوں کے دوران عالمگیر عالم کے معاون سنجیو لال اور ان کے نوکر کے گھر سے نقدی برآمد کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق چھ مشینوں کے ذریعے رقم گننے میں بینک عملے کو بارہ گھنٹے لگے۔
چھاپے کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں کمرے میں پھیلے ہوئے کرنسی نوٹو کو دیکھا جاسکتا ہے کہ جو مبینہ طور پر سنجیو لال کے گھریلو ملازم کا ہے۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ سنجیو لال بی جے پی کے پرسنل سیکریٹری کے طور پر بھی کام کرتے تھے۔
ترجمان جھارکھنڈ کانگریس راکیش سنہا کا کہنا ہے کہ وزیر عالمگیر عالم نے ضبط شدہ رقم سے اپنے تعلق سے متعلق انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ ضبط شدہ اشیا سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟