خوفناک ٹریفک حادثہ : بچے ویڈیو نہ دیکھیں
ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی نے موٹر سائیکل نوجوان کی جان لے لی، مصروف شاہراہ پر رکشہ ڈرائیور نے اچانک یو ٹرن لے لیا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کی سی سی ٹی فوٹیج نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے۔ ریاست یو پی کے ایک شہر […]
ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی نے موٹر سائیکل نوجوان کی جان لے لی، مصروف شاہراہ پر رکشہ ڈرائیور نے اچانک یو ٹرن لے لیا۔
بھارتی ریاست اتر پردیش میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کی سی سی ٹی فوٹیج نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے۔
ریاست یو پی کے ایک شہر پریاگ راج میں گزشتہ روز ایک 21 سالہ نوجوان اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کی موٹر سائیکل اچانک سامنے آجانے والے رکشے سے جا ٹکرائی۔
Video: Biker Dies After E-Rickshaw Ahead Takes Sudden U-Turn On Bridge https://t.co/Lb5rYkV50G pic.twitter.com/kGUVnDaab2
— NDTV (@ndtv) April 28, 2024
پولیس کے مطابق حادثہ دوپہر کو پیش آیا جس میں ایک مصروف پُل پر ایک رکشہ ڈرائیور نے قانون کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے پل سے یو ٹرن لینے کی کوشش کی اور سڑک کے درمیان آگیا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی رکشہ سڑک کے درمیان پہنچا اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار رفتار پر قابو نہ پاتے ہوئے اس سے جا ٹکرایا اور موٹر سائیکل سمیت گر کر شدید زخمی ہوگیا۔
حادثے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم زخمی نوجوان اسپتال پہنچنے سے قبل جان کی بازی ہار گیا۔ ہلاک ہونے والا موٹر سائیکل سوار آکاش سنگھ ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے جو اپنے گھر جا رہا تھا، پولیس نے مرنے والے نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟