خاتون جھگڑے کے دوران پڑوسن کا کان دانتوں سے کاٹ کر نگل گئی

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں خاتون نے جھگڑے کے دوران پڑوسن کا کان دانتوں سے کاٹ کر الگ کیا اور پھر اسے نگل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر آگرہ کے دیوی نگر علاقے میں رامویر اور راکھی میں جھگڑا ہوا جس میں دونوں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی پر اتر آئے۔ رامویر […]

 0  4
خاتون جھگڑے کے دوران پڑوسن کا کان دانتوں سے کاٹ کر نگل گئی

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں خاتون نے جھگڑے کے دوران پڑوسن کا کان دانتوں سے کاٹ کر الگ کیا اور پھر اسے نگل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر آگرہ کے دیوی نگر علاقے میں رامویر اور راکھی میں جھگڑا ہوا جس میں دونوں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی پر اتر آئے۔

رامویر نے نیو آگرہ پولیس اسٹیشن میں راکھی کے خلاف شکایت درج کروائی کہ ملزمہ لڑائی کے دوران میرا کان دانتوں سے کاٹ کر اس لیے نگل گئی تاکہ میں سرجری کروا کر اسے نہ لگوا سکوں۔

7 مارچ کی شام بلڈنگ کا مرکزی دروازہ بند نہ کرنے پر رامویر اور راکھی کے شوہر میں تلخ کلامی ہوئی۔ راکھی کا شوہر رکشہ نکالنے کے بعد دروازہ کھلا چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

تلخ کلامی کے دوران رامویر اور راکھی اپنے اپنے شوہر کے دفاع میں باہر نکل آئیں اور ایک دوسرے کو مغلظات بکیں۔ اس دوران ہاتھا پائی ہوئی جس میں رامویر ایک کان سے محروم ہوگئیں۔

پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا تاہم راکھی یا اس کے شوہر کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow