خاتون نے خرگوش کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل
امریکا میں خاتون نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر خرگوش کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگادی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہوڈ آئی لینڈ کے قریب تقریبات سے لطف اندوز ہونے والی خاتون نے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا خرگوش کو بچانے کے لیے دریائے پروویڈنس میں چھلانگ […]
امریکا میں خاتون نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر خرگوش کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگادی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہوڈ آئی لینڈ کے قریب تقریبات سے لطف اندوز ہونے والی خاتون نے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا خرگوش کو بچانے کے لیے دریائے پروویڈنس میں چھلانگ لگائی۔
ایملی سوئفٹ، جو نیویارک سے پروویڈنس کا دورہ کررہی تھیں، انہوں نے اس غیرمعمولی منظر کو کیمرے میں قید کرلیا۔
سوئفٹ نے بعدازاں ویڈیو کو ٹک ٹاک پر شیئر کیا جس میں خاتون کو دریائے پروویڈنس میں تیراکی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران وہ پانی میں تڑپتے ہوئے خرگوش کو بچا رہی ہیں۔
خرگوش کو بچانے والی خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی، انہیں 26 سالہ رضاکار کرسٹین مینو کی کپتانی میں واٹر فائر بوٹ نے بچایا۔
کرسٹن مینو نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے پاس ایک سیڑھی تھی، ہم نے اسے کشتی کے کنارے پر رکھ دیا تاکہ وہ آسکیں لیکن انہوں نے خرگوش کو بچانے کی ٹھان رکھی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟