جاپان میں عجیب قانون نافذ، جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

جاپان میں ایک ایسا منفرد مگر عجیب و غریب قانون نافذ کر دیا گیا ہے جس کو جان کر شاید آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے۔ اگر آپ جاپان کے شہر یاماگاتا جائیں اور وہاں لوگوں کو ہنستا پائیں تو یہ نہ سمجھیں کہ وہ کسی یا خوشی پر ہنس رہے ہیں بلکہ وہ ہنس […]

 0  2
جاپان میں عجیب قانون نافذ، جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

جاپان میں ایک ایسا منفرد مگر عجیب و غریب قانون نافذ کر دیا گیا ہے جس کو جان کر شاید آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے۔

اگر آپ جاپان کے شہر یاماگاتا جائیں اور وہاں لوگوں کو ہنستا پائیں تو یہ نہ سمجھیں کہ وہ کسی یا خوشی پر ہنس رہے ہیں بلکہ وہ ہنس کر وہاں کے قانون پر عمل کر رہے ہیں۔

جی ہاں یاماگاتا میں مقامی حکومت نے یہ قانون نافذ کر دیا ہے جس کے لیے انہیں کم از کم روزانہ ایک بار ضرور ہنسنا پڑے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یاماگاتا کی مقامی حکومت نے شہر میں مقیم افراد کے لیے ایک قانون منظور کیا ہے، جس کے تحت انہیں ہنسنا پڑے گا۔

مقامی حکومت نے یہ قانون لوگوں کی بہتر جسمانی اور ذہنی صحت کو فروغ دینے کے لیے نافذ کیا ہے، جس کے تحت انہیں 24 گھنٹوں میں کم از کم ایک بار ضرور ہنسنا ہوگا۔

مذکورہ قانون جو ایک مقامی یونیورسٹی کی اس تحقیق پر مبنی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہنسی اچھی صحت کو فروغ دیتی ہے۔

مقامی حکومت نے شہر میں موجود کمپنیز اور دفاتر پر بھی زور دیا ہے کہ کام کرنے والی جگہوں پر ایسا ماحول بنایا جائے جہاں ملازمین کو ہنسنے کا موقع مل سکے۔

روزانہ ہنسنے کے علاوہ اس قانون کے تحت ہر مہینے کے آٹھویں دن کو رہائشیوں کی ہنسی کے ذریعے صحت کو فروغ دینے کے دن کے طور پر بھی منایا جائے گا۔

ایک جانب جہاں حکومت نے عوام کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے تو وہیں کچھ سیاستدانوں نے اس قانون کو انسانوں کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow