کورونا سے اب بھی دنیا میں روزانہ کتنی اموات ہو رہی ہیں؟ اقوام متحدہ کا ہولناک انکشاف

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں اب بھی ایک ہفتے میں 1700 (یومیہ لگ بھگ 250) اموات ہو رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبرئیس نے جنیوا میں پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ دنیا میں اب بھی ایک ہفتے […]

 0  11
کورونا سے اب بھی دنیا میں روزانہ کتنی اموات ہو رہی ہیں؟ اقوام متحدہ کا ہولناک انکشاف

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں اب بھی ایک ہفتے میں 1700 (یومیہ لگ بھگ 250) اموات ہو رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبرئیس نے جنیوا میں پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ دنیا میں اب بھی ایک ہفتے میں تقریبا 1700 افراد کورونا کے باعث موت کا شکار ہو رہے ہیں جس کی وجہ ویکسینیشن کا عمل سست ہونا ہے۔

 انہوں نے لوگوں سے ویکسینیشن جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے سے وابستہ کارکنوں اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں ویکسینیشن کے حوالے سے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ وہی سب سے زیادہ خطرے کی زد میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے تجویز دی ہے کہ سب سے زیادہ خطرے والے گروپوں کے لوگوں کو ان کی سابقہ خوراک کے 12 ماہ کے اندر کورونا ویکسین مل جانی چاہیے۔

ڈبلیو ایچ او نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ وائرس کی نگرانی اور جینوم سیکونسنگ کو برقرار رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگوں کو کفایتی اور قابل اعتماد ٹیسٹ، علاج اور ویکسین تک رسائی حاصل ہو۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 سے دنیا بھر مٰں 70 لاکھ سے زائد اموات کی تصدیق کی ہے۔

2019 میں چین سے شروع ہونے والی اس جان لیوا وائرل بیماری نے 2020 میں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے باعث دنیا لاک ڈاؤن کے باعث منجمد اور عالمی معیشت تباہ ہوگئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow