یوروپ کپ سیمی فائنل، انگلینڈ کی پنالٹی سے پہلے گلوکارہ ایڈیل نے کیا کیا؟

یورو کپ سیمی فائنل میں ہالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ ایڈیل انگلینڈ کی پنالٹی کک کے دوران جذباتی ہوگئی اور لوگوں کو خاموش کرواتی نظر آئیں۔ انگلینڈ اور اسپین کے درمیان یورو کپ 2024 کا سیمی فائنل کافی سنسنی خیز تھا اور آخری لمحات میں انگلش پلیئر اولی ویٹکنز نے اپنی ٹیم کے لیے دوسرا […]

 0  3
یوروپ کپ سیمی فائنل، انگلینڈ کی پنالٹی سے پہلے گلوکارہ ایڈیل نے کیا کیا؟

یورو کپ سیمی فائنل میں ہالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ ایڈیل انگلینڈ کی پنالٹی کک کے دوران جذباتی ہوگئی اور لوگوں کو خاموش کرواتی نظر آئیں۔

انگلینڈ اور اسپین کے درمیان یورو کپ 2024 کا سیمی فائنل کافی سنسنی خیز تھا اور آخری لمحات میں انگلش پلیئر اولی ویٹکنز نے اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کرکے بازی پلٹ دی، اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے گراؤنڈ میں جذبات سے بھرپور گلوکارہ ایڈیل بھی موجود تھیں۔

یورو 2024 کے سیمی فائنل کے دوران ایڈیل کی مقابلے کے لیے سنجیدگی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی، جب انگلینڈ کو پنالٹی ملی اور کپتان ہیری کین نے پینلٹی لینے کے لیے آئے تو ایڈیل اپنے ارد گرد موجود تماشائیوں کو خاموش کراتی نظر آئیں۔

بدھ کی رات 10 جولائی کو جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں انگلینڈ اور نیدرلینڈز کا مقابلہ کافی دلچسپ تھا اور شائقین لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال سے لطف اندوز ہوئے۔

اس تناؤ کے ماحول میں 36 سالہ اسٹارنے پینلٹی سے پہلے ہجوم کو ’شٹ اپ!‘ کہا اور اپنی توجہ پنالٹی کِک پر مرکوز کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جیسے ہی انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے گیند کو جال میں پہنچایا تو وہاں موجود دوسرے مداحوں کی طرح ایڈیل بھی خوشی سے چیختی چلاتی نظر آئیں۔

خیال رہے کہ یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھرپور مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا تھا، فائنل میں انگلینڈ کا سامنا دفاعی چیمپئن اسپین سے ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow