وہ مقام جہاں بارش کبھی نہیں ہوئی، حیرت انگیز تصاویر

دنیا کے مختلف ممالک میں مون سون کے موسم میں ہونے والی دلفریب اور موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار اور فضا معطر ہوجاتی ہے لیکن ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کے مکین ان مناظر سے محروم ہیں۔ آپ نے کئی بار بادلوں کو چمکتے اور برستے دیکھا ہوگا، جیسے ہی مون سون […]

 0  4
وہ مقام جہاں بارش کبھی نہیں ہوئی، حیرت انگیز تصاویر

دنیا کے مختلف ممالک میں مون سون کے موسم میں ہونے والی دلفریب اور موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار اور فضا معطر ہوجاتی ہے لیکن ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کے مکین ان مناظر سے محروم ہیں۔

آپ نے کئی بار بادلوں کو چمکتے اور برستے دیکھا ہوگا، جیسے ہی مون سون دستک دیتا ہے، کئی مقامات پر ایک ساتھ تیز بارش ہوتی ہے، ایسے میں کئی بار سیلاب جیسی مشکل صورتحال بھی درپیش ہوتی ہے لیکن ایسا ہر جگہ نہیں ہوتا۔

Rain 01

جی ہاں !! دنیا میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں کبھی بارش ہی نہیں ہوئی، اسی حوالے سے آج ہم آپ کو دنیا کے اس واحد گاؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں یقیناً یہ بات آپ کو عجیب لگے گی، لیکن یہ سو فیصد سچ ہے کہ اس گاؤں کی زمین پر بادل نہیں برستے اور اس کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

Rain 02

الحطیب نام کا یہ گاؤں یمن کے دارالحکومت صنعاء میں واقع ہے۔ صنعا کے مغرب میں منخ ڈائریکٹوریٹ کے ہرج علاقے میں واقع یہ گاؤں سطح زمین سے تقریباً 3200 میٹر کی بلندی پر سرخ ریت کے پتھر کی پہاڑی کی چوٹی پر ہے دیگر مقامات کے مقابلہ میں اونچا ہونے کے باوجود اس مقام پر خشک سالی کے حالات نظر آتے ہیں۔

rain 03

کہا جاتا ہے کہ یہاں پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں برستا۔ اس کے باوجود یہ اتنا خوبصورت ہے کہ سیاح یہاں کا لازمی رخ کرتے ہیں۔

اس گاؤں میں پہاڑی علاقے میں بھی انتہائی خوبصورت گھر بنائے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔ گاؤں میں دن کے وقت شدید گرمی اور رات کا موسم سرد ہوتا ہے۔ صبح سورج نکلتے ہی موسم پھر سے گرم ہو جاتا ہے۔

Rain 04

یہاں بارش نہ ہونے کی وجہ کافی دلچسپ ہے۔ یہاں بارش نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ گاؤں کافی بلندی پر واقع ہے۔

یہ گاؤں 3200 میٹر کی بلندی پر ہے۔ جبکہ بادل 2000 میٹر کی بلندی پر بنتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اس گاؤں کے بہت نیچے بادل بنتے ہیں۔

rain 05

یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگ بارش کی خوبصورتی نہیں دیکھ پاتے۔ حالانکہ وہ یہ ضرور مانتے ہیں کہ وہ جنت میں رہ رہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow