پہلے مرغی آئی یا انڈا؟ لاحاصل بحث میں دوست نے دوست کی جان لے لی
آج تک یہ طے نہ ہوسکا کہ پہلے مرغی آئی یا انڈا لیکن اس لاحاصل بحث میں دوست اپنے ہی دوست کے خون کا پیاسا ہوگیا اور اسے قتل کر دیا۔ شاید صدیوں سے انسان کے ذہن میں یہ سوال موجود ہے کہ دنیا میں مرغی پہلے آئی یا انڈا اور اس حوالے سے اکثر […]
آج تک یہ طے نہ ہوسکا کہ پہلے مرغی آئی یا انڈا لیکن اس لاحاصل بحث میں دوست اپنے ہی دوست کے خون کا پیاسا ہوگیا اور اسے قتل کر دیا۔
شاید صدیوں سے انسان کے ذہن میں یہ سوال موجود ہے کہ دنیا میں مرغی پہلے آئی یا انڈا اور اس حوالے سے اکثر پر مغز اور مزاحیہ بحث وتکرار ہوتی رہتی ہیں لیکن اب تک اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔
تاہم اس حوالے سے انڈونیشیا میں اب تک کا سب سے سنسنی خیز اور ناقابل یقین واقعہ پیش آیا ہے جہاں اس لاحاصل بحث میں ایک دوست نے اپنے دوست کو چاقو مار کر قتل کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ گزشتہ ہفتے انڈونیشیا کے جنوب مشرقی سولاویسی صوبے میں پیش آیا جہاں ایک دوست سے دوسرے دوست کو تفریح کے لیے مدعو کیا لیکن اس دوران انڈے اور مرغی پر بحث چھڑی جس میں اختلاف اتنا شدید ہوا کہ ایک نے دوسرے کو قتل کر دیا۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم ڈی آر نے مقتول دوست مارکس کو پہلے شراب پینے کے لیے مدعو کیا تھا اسی دوران دونوں کے درمیان پہیلیوں کا ایک سلسلہ شروع ہوا جس میں اس بات پر بحث ہونے لگی کہ دنیا میں پہلے انڈا آیا یا مرغی۔
جب بحث بڑھی اور نوبت جھگڑے تک پہنچنے لگی تو مارکس وہاں سے جانے لگا لیکن میزبان ڈی کے نے خنجر پکڑا اور اس کا پیچھا کرتے ہوئے چاقو کے پے در پے وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
مقامی پولیس کے تفتیشی افسر لا اودے ارسانگکا نے بتایا کہ مشتبہ قاتل کی شناخت ڈی آر کے نام سے ہوئی جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم نے 47 سالہ قادر مارکس کو چاقو کے پے در پے 15 وار کر کے قتل کیا۔ جرم ثابت ہونے پر اسے 18 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
قارئین کی دلچسپی کے لیے بتاتے چلیں کہ اس حوالے سے ایک محقق کرالوچ ریبرٹ کا کہنا ہے کہ آج سے ہزاروں سال پہلے دنیا میں مرغی کا وجود نہیں تھا البتہ اس وقت اس سے ملتا جلتا ایک پرندہ موجود تھا، جسے پروٹو چکن کانام دیا گیا ہے۔ جب پروٹومرغی نے ایک انڈہ دیا تو یہ پہلے والے انڈوں سے ذرا مختلف تھا کیونکہ اس میں ایک جینیاتی تبدیلی ہو گئی تھی۔ اس انڈے سے جو چوزا نکلا وہ پروٹو چکن نہیں بلکہ آج کی مرغی کی نسل کا آغاز تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟