شہری نے 10 ہزار اسکوائر فٹ سے بڑی ڈرائنگ بنا کر دنیا کو حیران کردیا
نائیجیریا میں آرٹ کا شوق رکھنے والے 31 سالہ ڈاکٹر فولا ڈیوڈ نے 10 ہزار 814.5 اسکوائر فٹ کی ڈرائنگ بنا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ عالمی ریکارڈ بنانے کے جنون میں مبتلا افراد مختلف شاہکار بناتے ہیں جس میں وہ اپنی محنت و لگن کے باعث کامیاب بھی ہوتے ہیں۔ ناییجیریا میں آرٹ کا […]
نائیجیریا میں آرٹ کا شوق رکھنے والے 31 سالہ ڈاکٹر فولا ڈیوڈ نے 10 ہزار 814.5 اسکوائر فٹ کی ڈرائنگ بنا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
عالمی ریکارڈ بنانے کے جنون میں مبتلا افراد مختلف شاہکار بناتے ہیں جس میں وہ اپنی محنت و لگن کے باعث کامیاب بھی ہوتے ہیں۔
ناییجیریا میں آرٹ کا شوق رکھنے والے ڈاکٹر نے ملکی ثقافت کا جشن مناتے ہوئے 10 ہزار 814.5 مربع فٹ کی ڈرائنگ بنا کر گنیز بک ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق 31 سالہ فولا ڈیوڈ تولارام نے کئی دنوں تک اسٹیڈیم میں بڑے کینوس پر واٹر پروف مارکر کا استعمال کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔
ڈیوڈ نے ڈرائنگ میں نائیجیریا کا نقشہ دکھایا ہے جس میں مختلف لوگوں اور ملکی ثقافت کی تصاویر نمایاں ہیں۔
نوجوان نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ ایسا بنانا چاہتا تھا جو ملکی ثقافت کے مطابق ہو اور لوگ اس سے ہم آہنگ ہوسکیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرائنگ بنانے سے قبل انہوں نے ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کیا اور تجربہ حاصل کرنے کے بعد اس کو بنانے کے لیے اسٹیڈیم آئے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟