سیف علی خان اسپتال سے ڈسچارج، سخت سیکیورٹی میں اپارٹمنٹ پہنچنے کی ویڈیو منظر عام پر
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو 6 دن کے بعد لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے چھوٹے نواب ڈکیتی کے دوران اپنی فیملی کی حفاظت کرتے ہوئے شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم اب 6 دن کے […]
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو 6 دن کے بعد لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے چھوٹے نواب ڈکیتی کے دوران اپنی فیملی کی حفاظت کرتے ہوئے شدید زخمی ہوگئے تھے تاہم اب 6 دن کے بعد اداکار کو اسپتال کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
سیف علی کی اپستال سے چھٹی کے بعد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں اداکار کو انتہائی سخت پولیس سیکیورٹی کے درمیان اپنی رہائش گاہ پر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ سیف علی خان اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے جبکہ دوسری جانب اداکار کو ڈاکٹروں کی جانب سے ایک ہفتے کے لیے مکمل بیڈ ریسٹ کا کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا
چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا
سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار ملزم کے وکیل کا بڑا دعویٰ
واضح رہے کہ رواں ہفتے 16 جنوری بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب ممبئی شہر میں اداکار کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا۔
مزاحمت کے دوران اداکار پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا، حملے کے بعد اداکار کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی تھی۔
اس واقعے کے بعد ممبئی پولیس نے 70 گھنٹے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا تھا، ملزم کی شناخت 30 سالہ محمد شہزاد کے نام سے ہوئی تھی جو کہ غیر قانونی طریقے سے ممبئی میں مقیم تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟