امیتابھ بچن نے اپنا ممبئی والا اپارٹمنٹ فروخت کر دیا
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی کے اوشیوارا میں اپنا پرتعیش ڈوپلیکس اپارٹمنٹ 83 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنوری 2025 میں رجسٹرڈ ہونے والی فروخت کی تصدیق انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن کی دستاویزات سے اس کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ […]
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی کے اوشیوارا میں اپنا پرتعیش ڈوپلیکس اپارٹمنٹ 83 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنوری 2025 میں رجسٹرڈ ہونے والی فروخت کی تصدیق انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن کی دستاویزات سے اس کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اپارٹمنٹ اوشیوارا میں واقع ہے، جسے ممبئی کا زندہ دل علاقہ بھی کہا جاتا ہے، یہ علاقہ مقبول لوکھنڈ والا کمپلیکس کے قریب ہے جہاں ہر طرح کی سہولت موجود ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ اپریل 2021 میں 31 کروڑ روپے کا خریدا تھا، اس اپارٹمنٹ میں اداکارہ کریتی سینن بھی 10 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر رہ چکی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بچن خاندان نے ریئل اسٹیٹ میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تھی، 2020 سے 2024 تک اداکار کی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 200 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟