راکھی ساونت کے اوپن چیلنج پر ہانیہ عامر کا اپنے انداز ردعمل
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کے اوپن چیلنج پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا ’کیوٹ‘ ردعمل آگیا ہے۔ بالی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر دیدار اور نرگس کو ڈانس چیلنج کیا تھا، راکھی نے کہا تھا کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو اوپن ڈانس […]
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کے اوپن چیلنج پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا ’کیوٹ‘ ردعمل آگیا ہے۔
بالی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر دیدار اور نرگس کو ڈانس چیلنج کیا تھا، راکھی نے کہا تھا کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو اوپن ڈانس چیلنچ کرتی ہوں۔
راکھی نے انٹرویو میں کہا کہ میں انڈیا کی نمبر ون ڈانسر ہوں میں ہانیہ عامر دیدار اور نرگس کو ڈانس میں شکست دے سکتی ہوں کیونکہ میں 24 گھنٹے ڈانس کرسکتی ہوں۔
راکھی ساونت کا انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا جس کے بعد پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر پر اس پر رعمل دیے بغیر نہیں رہ سکیں اور راکھی کی آواز میں ریل بنا ڈالا۔
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کے چیلنج سے نمٹنے کا سب سے مشہور طریقہ استعمال کیا، ہانیہ عامر نے ہمیشہ کی طرح میک اپ کرواتے ہوئے ویڈیو بنائی اور راکھی ساونت کے الفاظ پر بھرپور ایکسپریشن دیتی نظر آئیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کیلئے محبت بھرا پیغام لکھا کہ ’راکھی جی ایک آئیکون ہیں‘، ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں پاکستانی اور بھارتی فینز کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟