میرا اصل نام ریشم نہیں ہے، اداکارہ کا دہائیوں بعد انکشاف
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے کئی دہائیوں بعد انکشاف کیا ہے کہ اُن کا اصل نام ریشم نہیں ہے۔ حال ہی میں ریشم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔ اداکارہ نے اپنے بارے میں بتاتے […]
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے کئی دہائیوں بعد انکشاف کیا ہے کہ اُن کا اصل نام ریشم نہیں ہے۔
حال ہی میں ریشم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔
اداکارہ نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے لیکن میرے شوبز کیریئر کی شروعات سے پہلے ہی میری فیملی لاہور شفٹ ہوگئی تھی۔
ریشم نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی کے ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، شروعات میں مجھے مختصر کردار ملتے تھے لیکن جب لوگوں کو میری اداکاری پسند آنے لگی تو پھر مجھے مرکزی کرداروں کے لیے کاسٹ کیا گیا۔
انہوں نے اپنے نام سے متعلق بتایا کہ میرا اصل نام ریشم نہیں بلکہ صائمہ ہے، مجھ سے پہلے ہی پاکستانی شوبز میں صائمہ نام کی اداکارہ موجود تھیں تو اسی وجہ سے مجھے اپنا نام تبدیل کرنا پڑا۔
ریشم نے بتایا کہ میری بہن نے بڑے غور و فکر کے بعد میرا بام تبدیل کردیا تھا اس کے بعد میرا پہلا ڈرامہ ریلیز ہوا اور پھر اسی نام سے مجھے شہرت حاصل ہوئی۔
یاد رہے کہ ریشم کا نام پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور فنکار میں شامل ہوتا ہے، لیکن اب اداکارہ ریشم فلمی دنیا سے کنارہ کیے ہوئے ہیں، 55 سالہ ریشم تاحال شوبز انڈسٹری کے نئے چہروں کو اپنی خوبصورتی سے مات دیتے نظر آتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟