ویمنز ایشیا کپ سیمی فائنل: پاکستان کا سری لنکا کو 141 رنز کا ہدف

ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دے دیا۔ دمبولا میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں نے پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے اور سری لنکا کو […]

 0  5

ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دے دیا۔

دمبولا میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں نے پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا۔

منیبہ علی نے 37 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، گل فیروزہ 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

فاطمہ ثنا اور کپتان ندا ڈار 23، 23 رنز بنائے، سدرہ امین 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں، عالیہ ریاض 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

سری لنکا کی جانب سے پرابودھنی اور دلہاری نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت، بنگلہ دیش ویمنز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

بھارت ویمنز نے بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے آؤٹ کلاس کیا، بھارت نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا جانے والا 81 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

بھارت کی رینوکا سنگھ کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow