کبریٰ خان کا گھر سے فرار ہونے والی 13 سالہ مداح کیلئے اہم اعلان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے لاہور سے فرار ہوکر کراچی آنے والی 13 سالہ مداح کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔ گزشتہ دنوں اداکارہ کبریٰ خان سے ملنے کیلئے لاہور کی رہائشی 13 سالہ بچی اپنے گھر سے 3 لاکھ روپے لیکر کراچی نکل گئی تھی، بچی کے بھائی نے تھانہ […]

 0  3

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے لاہور سے فرار ہوکر کراچی آنے والی 13 سالہ مداح کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ کبریٰ خان سے ملنے کیلئے لاہور کی رہائشی 13 سالہ بچی اپنے گھر سے 3 لاکھ روپے لیکر کراچی نکل گئی تھی، بچی کے بھائی نے تھانہ فیصل ٹاؤن میں اس کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچی کو 72 گھنٹوں میں کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

جس کے بعد بچی لائبہ نے بتایا تھا کہ وہ کبریٰ خان کی مداح ہے اور دوستوں نے بتایا تھا کہ اداکارہ کراچی میں رہتی ہیں، اسی لیے وہ گھر سے رقم لیکر کراچی فرار ہوئی تھی۔

تاہم اب کبریٰ خان نے بھی اس خبر پر اپنا ردعمل دیا ہے، اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں کہا کہ وہ لندن سے واپسی کے بعد جلد لائبہ سے ملاقات کیلئے لاہور آئیں گی۔

کبریٰ خان نے اسٹوری میں لکھا کہ میں اس وقت لندن میں ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت قابل تعریف ہے لیکن میں نے  کبھی نہیں چاہا کہ میرے مداح اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر مجھ سے ملاقات کے لیے پہنچیں۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ سب سے پہلے اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں کیوں کہ یہ دنیا ہماری سوچ سے زیادہ خطرناک ہے، ایسا کوئی کام نہ کریں کہ جس سے آپ کے اہلخانہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے یا پھر آپ کی زندگی کو خطرہ ہو۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت لندن میں ہوں اور جیسے ہی پاکستان واپس آؤں گی تو لائبہ سے ملنے کے لیے لاہور جاؤں گی لیکن تب تک آپ اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow