میں اکلوتا نہیں بلکہ میری۔۔۔۔۔۔۔اذان سمیع خان نے کیا کہا؟

گلوکار اذان سمیع خان کا کہنا ہے کہ میں اکلوتا نہیں بلکہ میرے والد کی طرف سے چھوٹی بہن مدینہ ہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں گلوکار اذان سمیع خان نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ میزبان نے سوشل میڈیا […]

 0  4
میں اکلوتا نہیں بلکہ میری۔۔۔۔۔۔۔اذان سمیع خان نے کیا کہا؟

گلوکار اذان سمیع خان کا کہنا ہے کہ میں اکلوتا نہیں بلکہ میرے والد کی طرف سے چھوٹی بہن مدینہ ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں گلوکار اذان سمیع خان نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے سوشل میڈیا پر پوچھے گئے سوال سے متعلق گلوکار سے پوچھا کہ آپ اکلوتے ہیں اکیلا پن محسوس نہیں ہوتا؟

اذان سمیع خان نے کہا کہ اب میں اکلوتا نہیں ہوں میری چھوٹی بہن والد کی طرف سے ہے لیکن وہ میرے دونوں بچوں سے چھوٹی ہے، وہ چھ سال کی ہیں، میری ان سے ملاقات بھی ہوئی ہے ویڈیو کالز پر بات بھی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے بہت اچھے دوست بھی دیے ہیں جو بھائیوں کی طرح ہیں، اب مدینہ آئی ہیں تو بھائی کا بہن کو تنگ کرنے کا مزہ ہے وہ الگ ہی ہوتا ہے۔

گلوکار نے بتایا کہ میری خالہ کی بیٹی ہیں وہ میری بڑی بہن کی طرح ہیں اور ان سے بھی ہنسی مذاق کرتا ہوں، یہ میری پسندیدہ عادت میں سے ایک ہے۔

اذان سمیع خان نے بتایا کہ چھوٹی بہن کو کہہ رہا تھا کہ بابا مجھ سے زیادہ محبت کرتے ہیں وہ پوچھنے لگیں کیسے تو میں نے کہا کہ کیونکہ میں پہلے آیا تھا، وہ چڑ جاتی ہیں کہ اس میں میرا کیا قصور ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پانچ سال کا تھا جب والد سے ملاقات ہوئی تھی پھر 15 سال کا تھا جب والد سے دوبارہ ملاقات ہوئی اور ان کے ساتھ ایک سال رہا تو بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

یاد رہے کہ عدنان سمیع خان کو 2015 میں بھارتی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اب وہ وہیں مقیم ہیں۔ اذان سمیع خان ان کے بڑے بیٹے ہیں جو اداکارہ زیبا بختیار سے ہیں۔ عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار نے 1993 میں شادی کی تھی، بعدازں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow