ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری سے سدھارتھ سے خاموشی سے شادی کرلی ہے تاہم اب اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اس کی وضاحت کردی ہے۔ اس سے قبل خبریں […]
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری سے سدھارتھ سے خاموشی سے شادی کرلی ہے تاہم اب اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اس کی وضاحت کردی ہے۔
اس سے قبل خبریں گردش کررہی تھیں کہ ادیتی اور سدھارتھ نے خاموشی سے شادی کرلی ہے تاہم اس حوالے سے جوڑے کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی تھی۔
ادیتی اور سدھارتھ نے 2021 میں فلم ماہا سمودرم میں ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں کی اچھی دوستی ہوگئی تھی۔
تاہم اب ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے جمعرات کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کی تصدیق کر دی ہے۔
دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں مداحوں کو منگنی کی خوشخبری سنائی۔ تصویر میں دونوں کے ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی دیکھی جاسکتی ہے۔
ادیتی راؤحیدری کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ ہوئی تھی لیکن بعد میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
اداکار سدھارتھ نے 2003 میں میگھنا نارائن سے پہلی شادی کی تھی ان کی شادی بھی زیادہ نہیں چل سکی اور 2007 میں دونوں کر درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟