ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اور دوستوں کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کردیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بیٹے اذہان مرزا ملک، بہن اور دوستوں کے […]

 0  10
ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اور دوستوں کے ساتھ سیرو تفریح کی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بیٹے اذہان مرزا ملک، بہن اور دوستوں کے ساتھ سیرو تفریح کرتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ اور وہ۔‘

ایک تصویر میں ثانیہ مرزا بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ گاڑی میں سیلفی لے رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ بہن انعم مرزا اور دیگر دوستوں کے ساتھ موجود ہیں۔

ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اس سے قبل ایک انٹرویو ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں پیسہ اور نام اہم نہیں، ماں بننے کے بعد صبر کرنا آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ اس دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کرسکتا ہے، آپ کو آپ کی فیملی میں جب ہر کوئی پسند نہیں کرتا ہے تو دنیا میں کیسے کر سکتا ہے۔ یہ محض زندگی کا ایک حصہ ہے۔ ضروری یہ ہے کہ کون آپ کے مشکل وقت میں آپ کا ساتھ دے رہا ہوتا ہے۔

ثانیہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کام کے سلسلے میں بیٹے کو چھوڑ کر جاتی ہوں تو افسوس ہوتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow