اشنا شاہ اور حمزہ امین نے پہلی ملاقات کی کہانی سنادی
شوبز انڈسٹری کی معرف اداکارہ اشنا شاہ اور شوہر حمزہ امین نے پہلی ملاقات کی کہانی سنادی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں اشنا شاہ اور حمزہ امین نے شرکت کی اور بتایا کہ وہ کسی دوست کے ذریعے پہلی بار ملے تھے۔ حمزہ امین نے بتایا کہ ہم ایک دوسرے کے […]
شوبز انڈسٹری کی معرف اداکارہ اشنا شاہ اور شوہر حمزہ امین نے پہلی ملاقات کی کہانی سنادی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شانِ سحور‘ میں اشنا شاہ اور حمزہ امین نے شرکت کی اور بتایا کہ وہ کسی دوست کے ذریعے پہلی بار ملے تھے۔
حمزہ امین نے بتایا کہ ہم ایک دوسرے کے ذریعے ملے تھے، اشنا شاہ نے بتایا کہ وہ دوست بھارت میں تھے اور حمزہ پاکستان آئے ہوئے تھے تو انہوں نے کہا کہ آپ اشنا سے سے ملیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری پہلے واٹس ایپ پر گفتگو ہوئی تھی، حمزہ نے میری تصاویر دیکھی تھیں پھر ہم نے دو دن باتیں کی اس کے بعد ملاقات ہوئی تھی۔
میزبان نے پوچھا کہ وہ دوست آپ لوگوں کا رشتہ کروانا چاہ رہے تھے۔
اشنا شاہ نے کہا کہ میرے خیال میں ان کو لگا تھا کہ صحیح جوڑ بنے گا، حمزہ کو پتا بھی نہیں تھا کہ میں اداکارہ ہوں۔
حمزہ امین نے بتایا کہ میں اشنا سے شادی سے پہلے شوبز انڈسٹری کو فالو بھی نہیں کرتا تھا نہ مجھے کچھ معلوم تھا اور میرے خیال سے اشنا کو گالف سے متعلق کچھ علم نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب پہلی مرتبہ اشنا کی تصویر دیکھی تو خوبصورت لگی تھیں، میں نے کہا کہ ان سے ضرور ملنا ہے لیکن میں جلدی نہیں کرنا چاہتا تھا اس لیے تھوڑا انتظار بھی کیا۔
واضح رہے کہ اشنا شاہ اور حمزہ امین گزشتہ سال فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
اشنا شاہ نے شادی لباس کے پر تنقید کیے جانے پر سوشل میڈیا سے عارضی طور پر کنارہ کشی بھی اختیار کرلی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟