سلمان خان گھر کی پروڈکشن سے کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ ارباز خان کا انکشاف

ممبئی: بھارتی اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے اپنے سپر اسٹار بھائی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سلمان خان کو گھر کی پروڈکشن میں زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے انہیں مارکیٹ پرائس […]

 0  4
سلمان خان گھر کی پروڈکشن سے کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ ارباز خان کا انکشاف

ممبئی: بھارتی اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے اپنے سپر اسٹار بھائی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سلمان خان کو گھر کی پروڈکشن میں زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے انہیں مارکیٹ پرائس سے زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

ارباز خان نے کجہا کہ سلمان خان کو گھر کی مرغی دال برابر نہیں سمجھنا چاہیے، سیٹ پر انہیں ایک سپر اسٹار کی ہی عزت دی جاتی ہے، انہیں یہ محسوس نہیں ہونا چاہیے کہ ’ اگر وہ میرا بھائی ہے تو کبھی بھی فون کرکے بلا لیا جائے یا زیادہ کام لیا جائے، سلمان خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان سب باتوں سے متعلق ہمیں خیال رکھنا پڑتا ہے۔

پروڈیوسر ارباز خان نے کہا کہ میں سیٹ پر سلمان خان کو انکے اسٹیٹس کے مطابق اسی طرح ٹریٹ کرتا ہوں جس طرح میں دیگر اسٹار کو کرتا ہوں، میرے لیے سلمان خان سیٹ پر بھائی نہیں بلکہ میرے ساتھی اداکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان ایک سپر اسٹار ہے، وہ کام کے دوران بہترین منصوبہ پیش کرتا ہے اس لیے وہ زیادہ معاوضہ لیتا ہے کیوں کہ وہ اس کا حقدار ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے سلو بھائی ’سلمان خان‘ کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو انڈسٹری مین ایک پروجیکٹ کرنے کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow