ماورا حسین نے سوشل میڈیا پر سنگ میل عبور کرلیا
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 9 ملین ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں فالوورز کی تعداد 9 ملین ہونے پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع پر سفید رنگ کا […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 9 ملین ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں فالوورز کی تعداد 9 ملین ہونے پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے اس موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے۔
ماورا حسین نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج ہم 9 ملین ہیں، ایک دن ہم 90 اور 900 ملین بھی ہوں گے۔‘
انہوں نے لکھا کہ آپ کی محبت نے مجھے ہر مشکل کے سامنے مضبوطی سے کھڑا ہونا سکھایا، اگر آپ کا ساتھ نہیں ہوتا تو آج میں اس مقام پر نہیں ہوتی۔
اداکارہ نے پوسٹ میں مداحوں سے محبت کا اظہار بھی کیا۔
ماورا حسین کی پوسٹ کو لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں فالوورز کی تعداد 9 ملین ہونے پر مبارک باد بھی پیش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے 28 ستمبر کو اپنی 32ویں سالگرہ منائی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
وائرل تصاویر میں ماورا حسین کو کیک کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اداکارہ نے سالگرہ لندن میں منائی تھی۔
ماورا حسین متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں جبکہ وہ بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم۔‘ اور پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو ۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟