چاندنی کو پہلی ملاقات میں ہی پرپوز کردیا تھا، اداکارعلی خان

عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی اداکار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے پہلی ملاقات میں ہی چاندنی کو پرپوز کردیا تھا۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار علی خان اور ان کی اہلیہ چاندنی سہگل خان نے اے آر […]

 0  3
چاندنی کو پہلی ملاقات میں ہی پرپوز کردیا تھا، اداکارعلی خان

عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی اداکار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے پہلی ملاقات میں ہی چاندنی کو پرپوز کردیا تھا۔

ہالی ووڈ اور بالی ووڈ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار علی خان اور ان کی اہلیہ چاندنی سہگل خان نے اے آر وائی ڈیجٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے بہت سے پہلوؤں پر بات چیت کی۔

اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے علی خان نے بتایا کہ انہوں نے شادی کیلیے پاکستانی لڑکی کا ہی انتخاب کیوں کیا؟ یہ میں خود بھی نہیں جانتا بس دل میں آیا چاندنی اچھی لگی اور شادی کرلی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دراصل جگجیت سنگھ اور فریدہ خانم کے ایک پروگرام میں شرکت کیلئے بھارت سے پاکستان آیا تھا اور یہاں چاندنی سے ملاقات ہوئی اور سب کچھ بدل گیا پکا ارادہ کرلیا تھا کہ شادی ان ہی سے کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے چاندنی کو پہلی ملاقات میں ہی شادی کیلئے پرپوز کردیا تھا، خوش قسمتی سے ہم دونوں ایک جیسا ذہن رکھنے والے تھے، ہماری فریکوئنسی بھی میچ کرتی تھی، اس لیے ہم نے وقت ضائع نہیں کیا اور تین ماہ کے اندر شادی کرلی۔

خیال رہے کہ علی خان کراچی میں پیدا ہوئے اور کم عمری میں ہی برطانیہ منتقل ہوگئے تھے تاہم ان کے بچپن کا کچھ حصہ بھارت میں بھی گزرا، انہوں نے ابتدائی تعلیم ممبئی میں ہی حاصل کی اور کم عمری میں ہی (1993 میں) بھارتی ڈراموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow